یوسین بولٹ کے بطور فٹ بالر دو گول
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے بطور فٹ بالر اپنے کیریئر کے پہلے دو گول کر دئیے۔دنیا کے تیز ترین انسان اورعالمی ریکارڈ ہولڈریوسین بولٹ فٹبالر بھی بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے دو گول کر کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔آسٹریلیا میں ہونیوالے اس ٹرائل میچ میں یوسین نے گول کیے تو مداح نا صرف حیرا ن ہوئے بلکہ تیز ترین انسان کو داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔