پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ریفری اور ججنگ کورس کا انعقاد
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کک باکسنگ کے زیر اہتمام 2ndریفری اینڈ ججنگ کورس کا انعقاد گجرانوکہ پنجاب میں منعقد ہوا جس میں پنجاب سمیت پاکستان کے تمام صوبوں نے حصہ لیاریفری اینڈ ججنگ کورس کے تمام تر انتظامات پنجاب کک باکسنگ کے صدر عظمت جی نے انجام دیئے جبکہ اس میں پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹس نے بھر پور حصہ لیا ۔ریفری اینڈ اور ججنگ کورس محمد اشفاق EKFصدر پاکستان اور سیکریٹری جنرل پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن نے تمام قوائد و ضوابط اور باسکنگ رنگ میں کھیلے جانے والے کک باکسنگ کھیل کے تمام امور و قوانین کی آگاہی تمام آفیشلز کو پریکٹیکل کی صورت میں دی جس میں کھلاڑیوں اور تمام آفیشلزمیں نہایت دلچسپی پائی گئی اور پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری محمد اشفاق کی پاکستان میں کک باکسنگ کے کھیل کے فروغ اور اس کی ترقی کے لئے انتھک کاوشوں کو مختلف صوبوں سے آئے ہوئے آفیشلز نے سراہا ،ریفری ججنگ کورس کے بعد تمام آفیشلز سے کک باکسنگ کھیل کے قوائد و ضوابط کے حوالے سے امتحان لیا گیا اور پاس ہونے والے آفیشلز میں ریفری اور ججنگ کورس کے سرٹیفکٹس تقسیم کئے گئے اس موقع پر پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر محمد اشفاق نے پاکستان کے تمام صوبوں سے آئے تمام آفیشلز کا شکریہ ادا کیا ،اور کورس میں پاس ہونے والے آفیشلز سے حلف لیا اور کک باکسنگ کے کھیل کے فروغ کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ریفری اور ججنگ کورس کو پنجاب کک باکسنگ ایسوسی ایشن نے آرگنائز کیا اور پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن نے سپروائز کیا تقریب کے اختتام پر میزبان پنجاب کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر عظمت جی اور سیکریٹری جنرل عرفان لطیف نے پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری محمد اشفاق کی کک باکسنگ کھیل کے فروغ کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔