بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرا ٹیسٹ 10وکٹوں سے ہرا کر سیریز 2-0سے جیت لی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرا ٹیسٹ میچ دس وکٹوں سے ہراکر سیریز دوصفر سے جیت لی ۔بھارتی ٹیم 367رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ کالی آندھی دوسری اننگز میں 127رنز دپر ڈھیر ہو گئی ۔ بھارت نے 72رنز کاہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا ۔ مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 311رنز بنائے تھے ۔