پٹرول پمپوں پر ٹوائلٹس کی صفائی کی نگرانی اوگرا کرے گا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پٹرول پمپس پر ٹوائلٹس کی صفائی کی نگرانی اوگرا کریگا۔ کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے ملک بھر کے پٹرول پمپ اور سی این جی سٹیشنوں پر ٹائلٹ بنانے اور ٹائلٹ کی صفائی کی مانیٹرنگ کرنا اب اوگرا کی ذمہ داری ہے۔ اوگرا کی چیئرپرسن نے کہا پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنوں کے مالکان اعلیٰ کوالٹی کے ٹائلٹ قائم کریں اور ان کی صفائی کو بھی یقینی بنائیں ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا۔