ڈیرہ مراد جمالی میں لوٹ مار کے تنا زعے پرقتل
ڈیرہ مراد جما لی ( نا مہ نگار )پلاٹ کے تنازعے پر لڑائی ایک قتل 3 زخمی ایک ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق جتک روڈ ڈیرہ مراد جمالی میں کمرشل پلاٹ کے تنازعے پر دو گروہوں کے مابین پہلے لاٹھیوں اور ڈنڈوں اور بعد میں اسلحہ کا استعمال ہوا جس کے نتیجے میں محمد اختر لہڑی جانبحق جبکہ غلام رسول لہڑی غلام رسول پندرانی اور گل بہار لہڑی شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کو لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا پولیس نے ایک ملزم ظہور احمد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔