گڈانی: ناکارہ بحری جہاز توڑتے آتشزدگی سے 6 مزدور جھلس گئے
گڈانی (آئی این پی) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہاز کے انجن روم میں آگ لگنے سے 6مزدور جھلس گئے۔ 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ اتوار کے روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈکے پلاٹ نمبر9-10 پر ناکارہ بحری جہاز کی کٹائی کے دوران آگ لگنے کی اطلاح ملتے ہی امدادی سرگرمیاں شروع کرکے چھ زخمیوں کو کراچی سول ہسپتال ریفر کردیا گیا جہاں چار زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج اور جھلسنے والے دوزخمیوںفیصل آباد کے رہائشی اکرام کو ٹراما سینٹر اور اورکے پی کے سے تعلق رکھنے والے عبدالجبارکو لیاقت نیشنل میڈیکل سینٹر میں طبی امداد فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔