عارف والا میں خواجہ سرا کے مکان پر قبضہ، سپریم کورٹ نے رپورٹ طلب کر لی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے عارف والا میں خواجہ سرائوں کے مکان پر قبضے کے خلاف کیس میں ڈی آئی جی لیگل سے رپورٹ طلب کر لی۔ فاضل چیف جسٹس نے حکم دیا معاملے کو دیکھیں اور آئندہ تاریخ پر رپورٹ داخل کریں۔ خواجہ سرائوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے مکان پر بااثر افراد نے قبضہ کر لیا ہے۔ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ ضمانت بھی خارج ہو گئی مگر پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔