تبدیلی کا نعرہ لگانے والی حکومت دو ماہ میں فلاپ ہوچکی:راناتنویرحسین
فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے سینئرمرکزی رہنما راناتنویرحسین نے کہا تبدیلی کانعرہ لگانے والی حکومت دوماہ میں ہی فلاپ ہوگئی ، اوریوٹرن کے ماسٹر کا 50لاکھ گھر دینے کا اعلان بھی یوٹرن ثابت ہوگا 100 روز ہ پلان کے پہلے 50 دنوںمیں پاک وطن کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے احتساب کے نام پر انتقام کی سیاست کرکے غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کو یقینی بنایا جارہا ہے تبدیلی نہیں بلکہ عوام کو بدحالی کی طرف دھکیلا جارہا ہے جس کو پوری قوم نے مسترد کردیا ہے الزام تراشی اور دشنام طرازی کی سیاست کرکے عوام کو تشدد پسندی کی طرف دھکیلانے والوں سے آج پوری قوم سوال کررہی ہے کونسی تبدیلی کے خواب دیکھائے جارہے تھے۔ تحریک انصاف کو اقتدار میںآئے 50 روز سے اوپر ہوگئے ہیں عمران خان ایک فیصد بھی عوام سے کئے گئے وعدے پر عمل نہیں کرسکے جبکہ روپے کی بے قدری نے وفاقی حکومت کی کارکردگی کو بے نقاب کردیا ہے میاں نواز شریف نے جس جرات ،بہادری اور فہم وفراست کی سیاست کرکے سی پیک منصوبہ کو تیز رفتار ی سے مکمل کروانے کیلئے جدوجہد کی ہے قوم اس کی تکمیل بھی دیکھنا چاہتے ہیں اور اپنے دوست ملک پاک چین سے مزید مضبوط تعلقات بھی مگر ایسا ہوتا نظر نہیں آرہاموجودہ حکومت امریکی دبائو کا شکار ہوچکی ہے ۔