احتساب اور انصاف کے نام پر ڈرامہ کیا جارہا ہے:امیر العظیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ احتساب اور انصاف کے نام پر قسط وار ڈرامہ جاری ہے، واقعات اور کردار بدل رہے ہیں لیکن تجسس،تعصب،جنگ وجدل اور اقرباپروری کی پرانی کہانیاں ہیں۔ امیرالعظیم نے سوال کیا کہ رینٹل پاور،ایل این جی،ای اوبی آئی اوراوگرااسکینڈل کے اربوں روپے او ر ان کے ملزم کہاں ہیں؟۔موجودہ یکطرفہ انصاف اور احتساب کانظام قوم کومتحد کرنے کی بجائے انتشار پیداکررہا ہے۔ اس سسٹم کو بدلنے کی کوشش کرنے والے سٹیٹس کو کو مضبوط بنارہے ہیں۔