تحریک انصاف عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے:چودھری شہزادنذیر
رائے ونڈ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ نون کے صوبائی رہنما ء چیئرمین یوسی سلطانکے چوہدری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ،مہنگائی کا ایک نیا طوفان آنے والا ہے ،گیس پٹرول سے بھی مہنگی ہوگی، آج کے ضمنی الیکشن میں مہنگائی کا عنصر ہی تحریک انصاف کی شکست کا باعث اور مسلم لیگ ن کی فتح کی وجہ بنے گا، بلدیاتی نظام کا تسلسل جمہوریت کی بقا ء ہے،ن لیگ کے جاری بلدیاتی نظام کو سبوتاژ کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیں گے، نون لیگ کی قیادت کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،پی ٹی آئی کی حکومت نے 40 دنوں میں عوام کو سوائے مہنگائی کے کچھ نہیں دیا،جبکہ مسلم لیگ نون نے اپنے دور میں عوام کو ڈلیور کیا ہے۔