دشمن قوتیں ملک میں انتشار کی فضا پیدا کرنا چاہتی ہیں:ڈاکٹرراغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ملک میںعدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، دشمن قوتیں وطن عزیز میں انتشار کی فضاء پید ا کرناچاہتی ہیں۔قوم اتحاد واتفاق کی طاقت سے ملک دشمن عناصرکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادے،غیر ملکی طاقتیں پاکستان عدم استحکام پیدا کر نے کیلئے انارکی پیدا کرنے کیلئے مختلف غیر محسوس طریقے سے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہیں جوکہ مذہبی وسیاسی،سماجی ومعاشرتی،لسانی اورمعاشی بنیادوں پر کام کررہے ہیں،ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی تشویشناک ہے،انسداد فحاشی کیلئے حکومت عملی اقدامات ،علماء معاشرے میں شعور بیدار کریں۔ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے ریاستی ادارے خصوصی اقدامات کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن شالیمارٹائون کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں نعیمین ایسوس ایشن کے آئندہ ماہ میں ہونے سالانہ ورکرز کنونش ،لاہو ر کے عہدیداران کے چنائودیگر امور پر تفصیلی غور وغوض کیا۔21اکتوبر کے عزیز بھٹی ٹائون کے عہدیداران کے اعزاز میں ناشتے کااہتمام کیا جائے گااس موقع پر مختلف یونین کونسلز کے ذمہ داران کاچنائو بھی عمل میں لایا جائے گا۔