عقیدہ ختم نبوت‘ ناموس رسالت کا تحفظ دینی ذمہ داری ہے:مولانا نعیم الدین
لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ راوی روڈکے زیر اہتمام سالانہ تاریخی عظیم الشان ختم نبوۃ کانفرنس آفتاب چوک میں مجلس مولانا مفتی نعیم الدین کی سربراہی میں ہوئی ، کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے امت کے تمام طبقات نے بھرپور انداز میں شرکت کی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ اہم دینی ذمہ داری ہے۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔قادیانی سازش کے تحت3 197 ء کے دستورمیں اپنی غیر مسلم آئینی حیثیت کی شق ختم کراکے جعلی طورپر مسلمانوں کی صفوں میں گھسنا چاہتے ہیں ۔ کانفرنس میں مولانا محمداسماعیل، مولانا نعیم الدین ،مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا شاہنواز فاروقی ، مولانا عبد النعیم، عبدالشکور حقانی سمیت متعدد دینی ومقتدر شخصیات نے شرکت و خطاب کیا۔