;الیکشن کمشن نے آر ٹی ایس آر ایم سسٹم فعال کردیا
اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) فعال کردیا ہے۔ نتائج کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے نادرا کی ٹیم بھی الیکشن کمشن میں موجود رہی۔ پریزائیڈنگ افسران آر ٹی ایس پر الیکشن کمشن جبکہ ریٹرننگ افسر آر ایم ایس پر نتائج ارسال کر نے کا اعلان کیا گیا۔ الیکشن کمشن کے مرکزی سیل میں شکایات موصول ہونے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ زیادہ تر شکایات میڈیا نمائندوں کو پولنگ سیٹشنز میں داخلے سے روکے جانے کی تھیں۔ الیکشن کمشن نے میڈیا کو پولنگ سٹیشنز پر روکے جانے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے میڈیا کو نہ روکنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا اور سیکرٹری الیکشن کمشن نے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لے کر انتخابی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم نے انہیں شکایات سیل اور ڈی جی آئی ٹی خضر حیات نے آئی ووٹنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
فعال