مظفر گڑھ ‘ پاسپورٹ آفس میں بے جا اعتراض لگا کر شہریوں کو تنگ کیا جانے لگا: خالد مکی
خان پور بگاشیر(خبرنگار) مظفرگڑھ پاسپورٹ آفس میں عوام کو نئے پاسپورٹ بنوانے کی مد میں بے جا اعتراض لگاکر تنگ کرنا معمول بنالیا جنرل سیکرٹری علمائ ونگ جنوبی پنجاب محمد خالد مکی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے بتایا کہ مظفرگڑھ پاسپورٹ آفس میں آئے روز بے جا اعتراض لگا کر پاسپورٹ بنوانے کی مد میں کرپشن عروج پر ٹاوٹ مافیا چھاگئی انچارج افیسر پاسپورٹ مظفرگڑھ نے مافیا سے گٹھ جوڑ کر کے منتھلیاں لینا معمول بنالیا فی الفور کاروائی کی جائے ۔