میلاد النبیؐ کا مہینہ امت مسلمہ کیلئے خوشیوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے: مقررین
ملتان( نامہ نگار خصوصی) متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام ’’جلوس ہائے میلاد کو درپیش مسائل کے حل کرنے کی ضرورت واہمیت‘‘ کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا میلاد النبیؐ کا مہینہ پوری امت مسلمہ کیلئے بے پناہ خوشیوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے۔ جلوس ہائے میلاد کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خاطر خواہ اہتمام نہیں کیاجاتا۔ سرکاری انتظامیہ کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا جلوس ہائے میلاد کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے سرکاری بجٹ میں خصوصی فنڈز مختص کئے جائیں۔ آل پارٹیز کانفرنس میں قاری ناصر میاں خان نقشبندی،قاری احمدمیاں خان نقشبندی،سیدولی محمد شاہ ثانی سرکار،پیر نوید فرید چشتی،پیر مدنی رضوی،خلیفہ ضیاء الدین ، احسان قریشی،علامہ حفیظ اللہ مہروی،ڈاکٹر اکمل مدنی،بابو نفیس انصاری،آصف محمود اخوانی،رانا تصویراحمد،عامر محمود نقشبندی،سلیم عباس صدیقی،علامہ عبدالحنان حیدری ،سید علی رضا گردیزی، شفقت حسنین بھٹہ، خواجہ ظفراقبال صدیقی، ندیم قریشی ایم پی اے،ڈاکٹرعمران مصطفیٰ کھوکھر اور دیگر نے خطاب کیا۔کانفرنس میں رکن الدین ندیم حامدی،رائو محمد عارف رضو ی و دیگر نے شرکت کی۔