ایپکا کے صدور اپنے اضلاع میں تنظیم کو مضبوط بنائیں : چودھری خالد جاوید سنگھیڑا
ملتان (خبر نگار خصوصی) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کا تنظیمی اجلاس دفتر ڈی ای او زنانہ ملتان کے دفتر میں ہوا جس کی صدارت چودھری خالد جاوید سنگھیڑا نے کی جبکہ مہمان خصوصی ظفر علی خان صوبائی صدر ایپکا پنجاب تھے اجلاس میں ملتان مظفرگڑھ ‘ لودھراں‘ وہاڑی‘ خانیوال‘ بہاولپور کے ضلعی صدور ایپکا اور سیکرٹری جنرل نے شرکت کی چودھری خالد جاوید سنگھیڑا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا ڈویژنل اجلاس ایپکا کی تنظیم سازی کے حوالے سے ہے تمام اضلاع کے صدور اور سیکرٹری جنرل اپنے اپنے ضلع میں ایپکا کو مضبوط سے مضبوط بنائیں تنظیم کو فعال کریں اپنے اپنے ضلع میں ہر دو سال بعد انتخابائیں باقاعدگی سے فنڈز اکٹھے کریں ضلع میں ایک دفتر قائم کریں کام کرنے والے اور فعال لوگوں کو آگے لائیں۔ پنجاب لیول اور پھر مرکزی لیول پر کنونشن کئے جائیں گے جس کے ذریعے حکمرانوں کو اپنے پروگرامات میں بلوا کر مسائل سے کیا جائے گا۔ مظفر علی خان صوبائی صدر ایپکا پنجاب نے کہا کہ ہمیں موجودہ حکومت سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں ہم چاہتے ہیں حکومت بذریعہ مذاکرات ہمارا مطالبات تسلیم کرے۔ ایپکا 28 لاکھ کلرکوں کی نمائندہ جماعت ہے۔