پنجاب کے ہسپتالوں میں رواں سال ڈینگی بخار کے شبہ میں 15ہزار769مریض لائے گئے، 407کی تصدیق ہوئی
ملتان ( نمائندہ خصوصی)صوبہ پنجاب کے ہسپتالوں میں رواں سال یکم جنوری 14اکتوبر2018ڈینگی بخار کے شبہ میں 15ہزار 769مریض لائے گئے جس میں سے 407مریضوں میں ڈینگی بخارکی تصدیق ہوئی ہے ، سب سے زیادہ ڈینگی پازیٹومریض راولپنڈی سے ہیں جن کی تعداد 170ہے ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، چکوال کے 8،8لاہور کے 7،ملتان کے 2مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ، 225مریض پنجاب،45دیگر صوبوں اور137مریضوں کا تعلق اسلامآباد سے تھا ، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے شبہ میں ہسپتالوں میں 73مریض لائے گئے، 28میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی 17مریض راولپنڈی اور 11مریض اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔