میلسی و گردونواح میں غیرقانونی ری فلنگ گیس کی دکانیں قائم‘ڈی سی وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ
میلسی( خبر نگار، نامہ نگار) میلسی شہر اور گردو نواح کے گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی جگہ جگہ گیس کی دوکانیں سج گئیں جہاں پر سر عام گیس ری فلنگ قائم، سو ل ڈیفنس حکام جیبیں گرم کر کے خاموش اوران کے خلاف کارروائی صرف کاغذوں تک محدود ، شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں۔ تھانہ چوک ،فدہ بازار ، کالونی چوک، کالونی روڈ، شیر گڑھ روڈ، کہروڑپکا روڈ ، وہاڑی چوک ، ڈی ایس پی چوک ، سائیفن روڈ اور گرد و نواح سمیت کئی گنجان آباد علاقوں میں درجنوں غیر قانونی گیس ری فیلنگ کی د کانیں قائم ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔