چک 5 ایم آر کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں سٹاف کی کمی‘ طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا‘ نوٹس لینے کا مطالبہ
اڈا پل 14 )نامہ نگار ( نواحی چک 5/MR میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں سٹاف کی کمی طالبات کا کا مستقبل دائو پر لگ گیا اہل علاقہ نے اعلی احکام کو درخواستیں بھی ارسال کی ہیں مگر کوئی شنوائی نا ہو ئی ہے کمشنر ملتان نوٹس لیں نواحی چک 5/MR کے مکین محمد اکرم ،مراتب علی ،محمد جاوید ،فاروق احمد ،محمد سلیم ،یونس انصاری ،ساجد علی سمیت دیگر افراد نے میڈیا کو بتایا کہ کہ اس گائوں میں گورنمنٹ گزلز ہائی سکول میں کافی عرصہ سے سٹاف کی شدید کمی کا سامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے کمشنر ملتان اور محکمہ تعلیم کے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔