تبدیلی سرکار اپنے ہی دعوؤں تلے دب گئی ، غلام مصطفیٰ سیال
خانیوال (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس صدر یوتھ پنجاب سردار غلام مصطفی خان سیال نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار اپنے ہی دعووں تلے دب گئی ہے اب یہ صرف بیوروکریسی کے دھکے پر چل رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوںنے مزیدکہاکہ پاکستان میں اتنی جلد ہی کوئی حکومت ناکام نہیں ہوئی جتنی جلدی عمران خان گورنمنٹ کا فالودہ بناہے انہوںنے کہاک پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے انشاء اللہ بلاول بھٹو ہی قوم کو بحران سے نکالیں گے ۔تصویرہمراہ ہے