فتح پور میں آپریشن‘ ناجائز قابضین سے کروڑوں کی اراضی واگزارکرا لی
ٹبہ سلطان پور ( خبرنگار) اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعید خان ضلع کونسل وہاڑی کے چیف آفیسر رانا خلیل احمد کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری اورضلع کونسل کے اہلکاروں کا فتح پور میں آپریشن ناجائز قابضین سے کروڑوں روپے مالیت کی 86 کنال 6 مرلے اراضی واگزار کروا لی گئی چیف آفیسر رانا خلیل احمد نے صحافیوں کو بتایا ضلع بھر میں بلاتفریق ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے سلطان پور‘ گڑھا موڑ ‘ دوکوٹہ اور چوک میتلا میں بھی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیاہے رانا خلیل نے گزشتہ روز واگزار کروائی گئی اراضی فتح پور کے رہائشی عمران شاہد رانا یونس رانا محمد اعجاز ذوالقرنین غلام شبیر سلیمان میواتی ماسٹر جمیل وغیرہ کے قبضہ میں تھیں۔