جنسی ہراساں کرنے کے الزامات بھارتی وزیر ایم جے اکبر نے استعفیٰ دیدیا
نئی دہلی (این این آئی) ایک درجن صحافی خواتین کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بعد بھارت کے وزیر مملکت خارجہ مبشر جاوید (ایم جے) اکبر نے استعفیٰ دے دیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ان پر الزام لگانے والی زیادہ تر خواتین نے ان کے نازیبا رویے اور نامناسب حرکتوں سے پردہ اٹھایا اور الزام عائد کیا کہ ایم جے اکبر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتے رہے۔ ان پر لگائے جانے والے الزامات کے مطابق وہ انٹرویو کرنے والی زیادہ تر خواتین صحافیوں کو اپنے انتہائی قریب بیٹھنے، انہیں شراب نوشی کرنے اور بعد ازاں ان کے ساتھ رومانوی انداز میں بات کرنے سے گریز نہیں کرتے تھے، ایم جے اکبر نے وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے جنسی طور پر ہراساں کے الزامات کے حوالے سے جلد ہی تفصیلی بیان جاری کریں گے۔
استعفیٰ