پاکستانی وفدچین میں منعقدہ ورلڈکلچرل فورم کے پانچویں اجلاس میں شرکت کریگا
لاہور( این این آئی )پاکستانی وفد آئندہ ہفتے چین میں منعقدہونے والے ورلڈکلچرل فورم کے پانچویں اجلاس میں شرکت کرے گا ۔تین روزہ اجلاس میں شرکا ء ثقافتی وفود کے تبادلوں کے ذریعے انسانیت کے مشترکہ مستقبل سے وابستہ ایک مرکزیت کی تشکیل کے طریقوں پرتبادلہ خیال کریںگے ۔اجلاس میں چین، پاکستان ، کرغزستان، آذربائیجان ، پولینڈ ، اٹلی ، مصر سمیت دنیا بھر کے سرکاری حکام اور دانشور ، ماہرین ، تاجر اور صحافی شرکت کریںگے۔