این اے 56 میں پارٹی ٹکٹ کی غلط تقسیم نے تحریک انصاف کو زمین بوس کردیا
پنڈی گھیب (نامہ نگار )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 میں پارٹی ٹکٹ کی غلط تقسیم نے تحریک انصاف کو زمین بوس کردیا ،عام انتخابات میں تحریک انصاف کے میجر (ر)طاہر صادق نے 65 ہزار کی لیڈ سے مسلم لیگ (ن) کے ملک سہیل خان کمڑیال کو شکست دی مگر بعد ازاں سیٹ خالی کرنے پر ضمنی انتخابات میں انہوںنے ٹکٹ اپنے بیٹے یا داماد کو دینے کا مطالبہ کیا وفاقی مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کے لیئے این۱ے 55 کی سیٹ نہ چھوڑنے پروزیر اعظم عمران خان اور میجر طاہر صادق میں دوریاں پیدا ہو گئیں جسکا فائدہ اٹھاتے ہو ئے ملک امین اسلم نے این اے56 میں ٹکٹ کا اختیار اپنے ہاتھوں میں لے لیا اور این اے56کے سابقہ ایم این اے میجر طاہر صادق ،ایم پی ایز کرنل (ر) ملک محمد انور خان اورملک جمشید الطاف کی مشاورت کے بغیر ایسے امیدوار کو پارٹی ٹکٹ تھما دیا جس نے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے سٹیج پر عمران خان کی ذات پر تنقید کی مگرٹکٹ ملنے کے بعد پارٹی کے نظریاتی کے فوری طور پر قائل ہو گئے مگر تحریک انصاف کے نظریاتی ووٹرز ، میجر طاہر صادق اور کرنل (ر) ملک محمد انور خان کے سپورٹران میں ملک خرم علی خان کو ٹکٹ ملنے پر سخت غم وغصہ پایا جانے لگا بعد ازاں ملک خرم علی خان کو مشیر ماحولیات کیجانب سے میجر طاہر صادق کے بغیر سیٹ نکالنے کا ٹاسک دیا گیا مگر انتخابی مہم کے آخری تین دنوں میں انہوںنے اس بات کا انداز ہ لگا لیا کہ میجر طاہر صادق کی خاموشی انکی جیت میں رکاوٹ بن سکتی تو وہ انکو منانے کے لیئے پہنچ گئے مگر اسوقت پانی سر سے اوپر چلا گیا تھا اور گذشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں نوابزادگان پنڈی گھیب ،مالکان کھنڈا ،پیپلز پارٹی اور دیگر قوتوں کی حمایت کے باوجود 65 ہزار کی لیڈ والے حلقے میں 36 ہزار سے زائد ووٹوں سے ملک خرم علی خان کو واضح شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا این اے56 کے زمینی حقائق کو بہتر انداز میں جانے بغیر تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹ نے اپنی شکست کو خود دعوت دی ۔