این اے 35بنوں ، کوٹی سعادت میں خواتین کا ایک ووٹ بھی پول نہ ہو سکا
بنوں(نامہ نگار )این اے 35بنوں ضمنی انتخابات، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹی سعادت میں خواتین کا ووٹ کاسٹ نہیں کیا جا سکا بنوں کے علاقہ کوٹی سعادت میں واقع گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول خواتین پولنگ اسٹیشن جہاں پر خواتین کے 1258 ووٹ رجسٹرڈ ہیں لیکن علاقائی روایات کی بنیاد پر یہاں پر خواتین کا ایک ووٹ بھی پول نہ ہو سکا، ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز علاقائی مشران پر مشتمل جرگہ نے فیصلہ کیا تھا کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے کیلئے نہ نکالا جائے ووٹ ڈالنے پر اس گھر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا جس کی وجہ سے آخر تک کوئی بھی خاتون ووٹ ڈالنے گھر سے نہیں نکالی گئی اسی طرح کسی کے جیتنے پر ریلی نکالنے پر بھی پابندی لگائی گئی تھی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا کیونکہ پچھلے انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت پر علاقہ میں حامیوں نے ریلی نکالی تھی جس پر فائرنگ ہوئی تھی اور نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوئے تھے، مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر علاقائی مشران کی طرف سے پچیس جولائی کے انتخابات میں پابندی لگائی گئی تھی۔