این ایچ اے ملک بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے سرگرم
اسلام آباد(خبرنگار)وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی خصوصی ہدایت پرنیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک بھر میں اپنے نیٹ ورک کے ساتھ تجاوزات کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔75روزہ ایکشن پلان کے تحت اب تک 119کنال زمین ناجائز قابضین سے خالی کرائی گئی ہے،جس میں مجموعی مالیت1098ملین روپے سے زیادہ ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں N-5 اور انڈس ہائی وے پر 13مقامات سے 45مرلہ سے زائد ،ملتان میں 57مقامات سے101مرلہ،بہاولپور میں55مقامات سے 72مرلہ،رحیم یار خان میں 425مقامات سے1036مرلہ،وزیر آباد میں35مقامات سے 40مرلہ،لاہور میں197مقامات سے 302مرلہ،راولپنڈی میں561مقامات سے 841 مرلہ زمین قابضین سے واگزار کرائی گئی ہے،جس کی مجموعی مالیت 1098 ملین روپے سے زائد ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر انتظام تجاوزات کے خاتمہ کی مہم 9،دسمبر2018 تک جاری رہے گی،جس کے تحت 3131 تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں بھی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔