قومی خواتین فٹ بال چیمپئن شپ کل شروع ہوگی
راولپنڈی(آئی این پی)قومی خواتین فٹ بال چیمپئن شپ (کل)منگل سے شروع ہوگی۔چیمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے، اسلام آباد، گلگت، آرمی، واپڈا، بلوچستان، یونائیٹڈ، راولپنڈی وائی آر ایس کلب، دیا فٹ بال کلب، ماڈل ٹائون فٹ بال کلب، کراچی ویمن فٹ بال کلب، کراچی یونائیٹڈ، کراچی ککرز اور رائل ایگل کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ 25 اکتوبر تک جاری رہے گا۔