بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا
ملتان(سپورٹس ڈیسک) دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے کامیابی کیساتھ ہی بھارت نے ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کردیا ہے حیدرآباد بھارت میں میزبان ٹیم نے حریف مہمان ٹیم کے311 سکور کے جواب میں کھیل کے تیسرے روز پہلی اننگز میں 367 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی پنٹ 92 اورر راہنے نے 80 رنز بنائے ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر 5 شینن گیبریل3 اور واریکن نے2 وکٹ لئے بھارتی بائولر ز کی شاندار بائولنگ کی بدولت مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 127 پر ڈھیر ہوگئی ایبرس 38 اور شائے ہوپ نے 28 رنز بنائے بھارت کے اومیش یادیو 4 روندراجڈیجا3 ایشون 2 اور کلدیپ یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی بھارت کو صرف 72 رنز کا ہدف ملا جو میزبان ٹیم نے16.1 اووروں میں بغیر نقصان حاصل کرلیا پرتھوی شاء 33 اور لوکیش راہول 33 سکور کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے اومیش یادیو پلیئر آف دی میچ اور پرتھوی شائو سیریز کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔