کوٹ ادو میں آج انڈر 16 فٹبال ٹیم کے ٹرائلز شروع ہونگے
کوٹ ادو (خبر نگار) سپورٹس بورڈ پنجاب کا یوتھ انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،تحصیل کوٹ ادو کی انڈر16فٹبال ٹیم کے دوروزہ ٹرائلز آج سے شروع ہونگے، تحصیل کوٹ ادو کی آٹھ مختلف گیمز کی ٹیموں کیلئے آج سے دو روزہ ٹرائلز ہوں گے فٹ بال ٹیم کے ٹرائلز گورنمنٹ ہائی سکول میں ڈسٹرکٹ فٹبال کوچ بابر عزیز چوہدری کی زیر نگرانی 15اور16اکتوبر کو ہوں گے۔