ولایت حسین میموریل کرکٹ ٹرافی سٹی کالج نے اولمپیا کلب کو 139 رنز سے ہرا دیا ‘ دانش قریشی کی سنچری
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) ولایت حسین میموریل شمع ٹرافی کرکٹ میلہ میں سٹی کالج نے اولمپیاء کلب کو 139 رنزسے شکست دیدی۔سٹی کالج نے 7 وکٹوں پر 320 رنزبنائے۔دانش قریشی 100 عادل ہمایوں 75 اور فہیم عباس نے 50 رنزبنائے۔منیر احمد اور ایم نیازی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اولمپیاء کلب کی پوری ٹیم 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔مشکور 50 اور ادیب نے 35 رنزبنائے۔کاشف فرید 4 جواد 3 اور عدنان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔مین آف دی میچ دانش قریشی قرار پائے۔