قائداعظم ٹرافی: عمران رفیق نے ملتان کو کراچی کیخلاف شکست سے بچالیا، میچ ڈرا
ملتان(سپورٹس رپورٹر)ملتان اور کراچی وائٹس کے مابین چار روزہ قائد اعظم ٹرافی میچ ہار جیت کے بغیر ختم ہو گیا ہے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیل کے چھوتے اور آخری روز میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 260رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ غلام رحمان نے 23رنز بنائے احسن بیگ 10سکور کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے کراچی وائٹس کے عبداللہ مقدم ، محمد سمیع اور وقار انور نے 2,2وکٹ لئے ۔ کراچی وائٹس نے 73رنز 5وکٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 414رنز کا ہدف دیا دعد علی نے 41سکور کیا۔ ملتان کے علی عثمان 2، سجاد حسین، غلام رحمان اور احسن بیگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ملتان نے ہدف کے تعاقب میں کھیل کے اختتام تک 6وکٹوں پر 235رنز بنائے عمران رفیق ناٹ آئوٹ رہے وقار حسین 40یوسف بابر20اور عثمان لیاقت نے 15رنز بنائے، حسین بخاری نے 15پر ناٹ آئوٹ رہے کراچی وائٹس کے انور علی 4عبداللہ مقدم، اسرار احمد اور معظم ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی پہلی اننگز میں برتری کی بنیاد پر کراچی وائٹس کو 3پوائنٹس مل گئے۔