پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل ابو ظہبی میں شروع ہوگا
لاہور( این این آئی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل(منگل) سے ابو ظہبی میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا یہ آخری میچ ہے ۔ اس سے قبل کھیلا گیا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا ۔ باہمی ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین مجموعی طو ر پر 63میچز کھیلے گئے جس میں کینگروز نے 31جبکہ گرین شرٹس نے 14میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 18بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوئے۔