آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے پریس اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب
ملتان(نیوزرپورٹر)آرٹسٹ ایسوسی ایشن پاکستان ملتان کے جیوری ممبران نے جنرل سیکرٹری اور پریس سیکرٹری کا انتخاب کرلیا ہے جیوری چیئرمین یوسف کامران کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں متفقہ رائے سے منظور سندھو کو جنرل سیکرٹری اورایاز خان کو پریس سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ہے اجلاس میں بی اے جمال ، مجاہد انجم ، رزاق شاہد، آغا ناصر، یامین گلفام نے شرکت کی۔