ملک سے خام کاٹن کی برآمدات میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوسرے مہینے میں ملک سے خام کاٹن کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈٖ کیا گیاہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق اگست 2018ء کے دوران پاکستان نے خام کاٹن کی برآمدات سے 1.83 ارب روپے کازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 435.78 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ماہ اگست میں پاکستان نے خام کاٹن کی برآمدات سے 341 ملین روپے کازرمبادلہ حاصل کیاتھا۔