شہباز شریف ایسے کمرے میں ہیں جہاں دن اور رات کا پتہ نہیں چلتا: تہمینہ درانی
لاہور (خصوصی رپورٹر) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کو نیب نے ریمانڈ کے دوران ایسے کمرے میں رکھا ہوا ہے جس میںدن اور رات کا پتہ نہیں چلتا۔ گزشتہ روز میاں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد تہمینہ درانی نے اپنے بیان میں کہا گرفتاری کے 8 روز بعد بالآخر شوہر سے انکی پہلی ملاقات ہوئی۔ شوہرکی حالت دیکھ کر حیرت سے دوچار ہوں، شہباز شریف کو تنگ اور گندے کمرے میں رکھا گیا ہے ان کے کمرے میں روشنی اور تازہ ہوا کا گزر نہیں۔ کمرہ ایسا ہے جہاں دن اور رات کا احساس ہی نہیں ہوسکتا۔
شہباز شریف / کمرہ