برسیم کی مخلوط کاشت سرسوں کی بجائے رائی گراس یا جئی کے ساتھ کرنے کی صورت میں 15 سے 20 کلوگرام فی ایکڑ معیاری بیج استعمال کیاجائے، ماہرین زراعت
فیصل آباد(اے پی پی )ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ برسیم کی مخلوط کاشت سرسوں کی بجائے رائی گراس یا جئی کے ساتھ کی جائے اور اس سلسلہ میں 15 سے 20 کلوگرام فی ایکڑ معیاری بیج استعمال کیاجائے تاکہ برسیم کی بہترین مخلوط پیداوار حاصل ہو سکے۔ انہوںنے بتایاکہ برسیم اور لوسرن کو پہلا پانی بجائی کے ایک ہفتے اور جئی کو تین ہفتے بعد دینا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار برسیم اور لوسرن کا صاف ستھرا و معیاری 6 سے 8 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کر سکتے ہیں۔