مسئلہ کشمیر‘ فلسطین حل نہ ہوا تو دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا: عرفان بھلا
فیروزوالہ (نامہ نگار)تحصیل فیروزوالہ بارایسوسی ایشن کے سابق صدر اورسینئروکیل چوہدری محمد عرفان بھلاایڈووکیٹ نے کہااقوام متحدہ نے فلسطین اورمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اورآئے روزکمین گاہوں میں بے گناہوں کے قتل وغارت کونہ روکاتودنیاکی سلامتی اورامن وبقاخطرے میں پڑجائیں گے ۔
بعض ممالک سیاسی مصلحت کے تحت مسئلہ کشمیروفلسطین کے حل میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری عرفان بھلاایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو ہماری بہادر افواج نے منہ توڑ جواب دیا آج بھی ہماری فوج ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔