قیمتوں میں کمی، سعودی عرب میں حاجیوں کی اکثریت سونا خریدنے میں مصروف
جدہ (نوائے وقت نیوز)سعودی عرب میں سونے کی قیمت کم ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حاجیوں کی اکثریت نے وطن واپسی سے قبل سونے کی خریداری کے لئے الکندرہ جدہ اور مدینہ کا رخ کر لیا۔ سعودی عرب میں حاجیوں کی طرف سے سونے اور زیورات کی خریداری عروج پر پہنچ گئی ہے، جس کی بڑی وجہ وہاں سونے کی قیمت میں کمی اور عمدہ ڈیزائننگ بتائی جا رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گزشتہ ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ۔ سعودی عرب میں 22قیراط سونا138ریال فی گرام (تقریباً37300 روپے پاکستانی)اور 21قیراط سونا129ریال فی گرام میں بیچا جا رہا ہے فی تولہ سونا حاجیوں کو 45ہزار روپے سے بھی کم پڑ رہا ہے۔