ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر فرسٹ کلاس کرکٹر عمید آصف پر ایک سال کیلئے پابندی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے انٹی ڈوپنگ ٹربیونل نے فرسٹ کلاس کرکٹر عمید آصف پر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ایک سالہ پابندی عائد کردی جس کا اطلاق 23جنوری 2014سے ہوگا۔گذشتہ سال نومبر میں ٹی ٹونٹی کپ کے دوران پی سی بی کی طرف سے مختلف کھلاڑیوں کے نمونے لئے گئے تھے۔