غباروں سے تیار کیا گیا جہاز کا منفرد ماڈل
لندن (نیٹ نیوز) جہازکے نام سے مضبوط اور طاقت ور چیز کا تصور ذہن میں آ تا ہے لیکن ایک جہاز ایسا بھی ہے جو سوئی چبھاتے ہی پھْس ہو جائے گا۔ یہ انوکھا جہاز صرف غباروں سے بنایا گیا ہے۔ برطانوی فنکار نے یہ ماڈل تین سوسے زائد غباروں کی مدد سے دس گھنٹوں میں تیار کیا ہے۔