سعودی حکومت نے غیر ملکی حجاج کیلئے زم زم کی مقدار 5 لیٹر مقرر کردی
ریاض (اے پی پی) سعودی حکومت نے غیر ملکی حجاج کیلئے زم زم کی مقدار 5 لیٹر مقرر کردی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملازمین حج کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوتے ہی حجاج کرام نے سعودی حکام کی طرف سے عائد کردہ نئی پالیسی پر تنقید کی ہے۔ حجاج کرام کا کہنا ہے کہ دونوں سکیموں کے تحت جانے والوں کو 5 لیٹر سے زائد آب زم زم مہیا نہیں کیا جارہا۔