پونا کے قریب بھارتی فضائیہ کا سخوئی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہے
ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا لڑاکا سخوئی 30 طیارہ گزشتہ روز مہاراشٹر کے ساحلی شہر پونا کے قریب تھیور گائوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔ علاقے کے ایس پی منوج لوہیا نے بتایا کہ حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ محفوظ رہے۔ انڈین ائرفورس کے سربراہ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔