اسلام آباد ٹریفک پولیس کا بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ٹریفک پولیس کا بغیر نمبر پلیٹ، غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ای ٹی او کی طرف سے جاریکردہ نمبر پلیٹ کے علاوہ تمام قسم کی نمبر پلیٹس جعلی تصور کی جائیں گی۔شہری ای ٹی او کی جاریکردہ نمبر پلیٹ آویزاں کرے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹر میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام زونز کے ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔