اوگرا کرپشن کیس‘ مقدمہ کی تیاری کیلئے پراسیکیوٹر کی مہلت کی استدعا منظور
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں اوگرا کرپشن اور سابق دور حکومت میں غیرقانونی طور پر 650سی این جی لائسنسز کے اجراء کے حوالے سے مقدمات کی سماعت دس، دس دنوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت کی تو نیب کے پراسیکیوٹرکے کے آغا نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ ان کے کنٹریکٹ کی معیاد اس سال کے آخر تک ملتوی ہو رہی ہے وہ چاہتے ہیں اس سے پہلے مذکورہ کیس پر اپنے دلائل مکمل کرلیں عدالت تیاری کے لئے کچھ مہلت دے۔