مانسہرہ سمیت خیبرپی کے کے کئی علاقوں میں5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
پشاور/مانسہرہ (آئی این پی) مانسہرہ سمیت خیبرپی کے کے کئی علاقوں میں5.5شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے جھٹکے مانسہرہ کے علاوہ ہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی محسوس کئے گئے۔