محکمہ صحت اور سی اینڈ ڈبلیو کی طاقتور بیورو کریسی گنگا رام ہسپتال کے تعمیری کاموں میں رکاوٹ بن گئی
لاہور( نیوز رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب اور سی اینڈ ڈبلیو کی طاقتور بیورو کریسی نے گنگا رام ہسپتال کے تعمیری اور ترجیحی کاموں میں بڑی رکاوٹ بن گیا ۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ دو برسوں سے گائنی بلاک کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی گنگا رام ہسپتال کی بار بار چار دھائیوں کے باوجود سی اینڈ ڈبلیو نے پی سی ون کو ریوائز نہ کیا اس کے ساتھ محکمہ صحت پنجاب کو وینٹی لیٹرز اورانیتھیزیا مشینوں کی خرابی دور کرنے اور نئی مشینیں لگانے کا کہا گیا مگر نہ ہی پر ان مشینوں کو ٹھیک کرنے کیلئے فنڈز جاری کئے گئے اور نہ ہی نئے فنڈز ریلیز کئے گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں صفائی اور سکیورٹی پرائیویٹ کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا ہوا ہے اس مد میں دونوں شعبوں کو ماہانہ 64 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں ۔ ہسپتال کی سکیورٹی کیلئے 24 لاکھ روپے جبکہ 40 لاکھ روپے صفائی کے لئے ٹھیکیدار کو دیئے جاتے ہیں ۔ اگر محکمہ صحت پنجاب اجازت دے تو اسی مد میں لاکھوں روپے کی بچت ہوسکتی ہے اور ہسپتال میں یہ دونوں نظام درست ہوسکتے ہیں ۔