پی ایم اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 642 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 642 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کئے جانے کی منظوری دیتے ہوئے اس حوالے سے جانچ پڑتال کے لئے دو کمیٹیاںقائم کر دی ہیں تشکیل دی گئی ہیں، ڈی جی پی کی سربراہی میں قائم کمیٹی گریڈ 16اور اس سے اوپر بھرتیوں کی نگرانی کرے گی جبکہ گریڈ 1سے 15تک بھرتیوں کے لئے کمیٹی ایڈیشنل ڈی پی ایچ اے کی نگرانی میں کام کرے گی۔ مولانا شوکت علی روڈ تا پنجاب یونیورسٹی بننے والے فلائی اوور کے سلسلہ میں گرین بیلٹس میں متاثر ہونے والے درختوں کی بابت یہ فیصلہ کیا گیا کہ کٹنے والے ایک درخت کے بدلے میں پی ایچ اے دس درخت کاشت کرے گی ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے واسا کی جانب سے دھرمپورہ تا جلو لاہور کینال کی گرین بیلٹس کے نیچے سے سیوریج گزارنے کے اجازت نامہ کی منظوری دیتے ہوئے یہ شرط عائد کر دی گئی کہ دھرم پورہ تا جلو سر راہ کسی ایک درخت کو بھی نقصان نہ پہنچایا جائے گا ۔