مقامی سکول کے اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ
لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جلّو سٹیشن کے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے طبیہ کالج انجمن حمایتِ اسلام ملتان روڈ‘ آئی بی ایل کالج سمن آباد‘ گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول ڈرائی پورٹ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کسٹم کالونی والٹن روڈ‘گورنمنٹ پرائمری سکول تھیہ ذیلداراں گلبرگIII-‘ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول تریڈے والی فیروز والا اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ڈھامکے تحصیل فیروز والا کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد567تھی ۔