سیاسی شخصیت کے ذریعے لیٹر دینے کے انتظار میں سید مٹھا ہسپتال کی انتظامیہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کر رہی
لاہور(نیوزرپورٹر)گورنمنٹ سید مٹھا ہسپتال کے تقریبا 180کنٹریکٹ ملازمین عرصہ دارز سے مستقلی کے منتظر ہیں۔حکومت کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے واضح احکامات کے باوجود ابھی تک ان کی مستقلی کا عمل مکمل نہیں ہوا ۔ ذرائع کے مطابق دو ماہ سے ان ملازمین کو مستقل کرنے کے آڈرز تیار کیے ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ اس لیے جاری نہیں کر رہی کیونکہ وہ ایک تقریب میں کسی سیاسی شخصیت کو بلوانا چاہتی ہے ۔ انتظامیہ کے اس رویے پر ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔