بابا گورونانک جی کے جنم دن کی تقریبات پر یاتریوں کو خصوصی سہولیات فراہم کی جائینگی ، صدیق الفاروق
لاہور (خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ سکھوں کے روحانی پیشوا با با گورو نانک جی کے جنم دن کی تقریبات میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی اقلیتوں کی خدمت اور انکے مسائل کو جلد از جلد حل کروانا ہی میرا اصل مقصد ہے، پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سابق پردھان سردار بشن سنگھ کی قیادت میں آئے سردارسربت سنگھ،سردار تارو سنگھ ، سردار ہر بجھن سنگھ، سرداردرشن سنگھ، سردار سوا سنگھ ، سردار اطہر سنگھ پر مشتمل 7رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب کے گوردوارہ جنم استھان میں مہمانوں کی آمد کے سلسلہ میں ہنگامی طور پر کام ہو رہے ہیں ،اقلیتوں کی عزت و وقار میں اضافہ کیا جائے گا۔